جے پور: صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کوگورنر کلراج مشرا نے ہفتہ کو راجستھان کا دورہ مکمل ہونے پر جے پور ہوائی اڈے سے رخصت کیا۔ریاست کی خاتون اول ستیہ وتی مشرا، وزیر صنعت شکنتلا راوت، چیف سکریٹری اوشا شرما نے بھی صدر محترمہ مرمو کو الوداع کہا۔ قبل ازیں راج بھون میں مشرا نے اس دورہ کی یاد کو محفوظ رکھنے کیلئے محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ کی طرف سے تیار کردہ ایک فوٹو البم بھی صدر جمہوریہ کو پیش کیا۔ اس البم میں ان کے کھاٹو شیاماں مندر، راجستھان ودھان سبھا اور راجستھان انٹرنیشنل سینٹر کے پروگرام کی تصاویر محفوظ کی گئی ہیں۔