جموں : صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند 25 جولائی کو جموں و کشمیر اور لداخ یونین ٹریٹریز کے تین روزہ دورے پر آئیں گے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ صدر جمہوریہ امکانی طور پر 26 جولائی کو کرگل میں کرگل وجے دیوس تقریب میں شرکت کریں گے ۔انہوں نے بتایا کہ صدر جمہوریہ وادی کشمیر میں کچھ تقاریب بشمول ایک یونیورسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کریں گے ۔ذرائع نے بتایا کہ صدر جمہوریہ امکانی طور پر نئی دہلی روانگی سے قبل وادی میں شری امرناتھ جی گھپا یا جموں کے کٹرہ میں شری ماتا ویشنو دیوی مندر میں حاضری دیں گے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ صدر جمہوریہ کے دورہ جموں و کشمیر اور لداخ کے پیش نظر خطے میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔