صدر جمہوریہ کا 3 روزہ دورۂ اُتر پردیش

   

نئی دہلی۔ 18 مارچ (یواین آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو جمعرات سے اتر پردیش کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گی، جہاں وہ ایودھیا میں رام مندر کے درشن کے بعد متھرا میں گووردھن پریکرما کریں گی۔ صدارتی سیکرٹریٹ نے آج یہاں بتایا کہ مرمو جمعرات کو ایودھیا میں واقع شری رام جنم بھومی مندر جائیں گی۔ وہ رام جنم بھومی مندر کمپلیکس کے مختلف مقامات پر درشن اور آرتی میں شرکت کریں گی اور ’شری رام ینتر‘کے قیام کی تقریب میں بھی حصہ لیں گی۔صدر جمہوریہ جمعہ کو ورنداون میں رام کرشن مشن سیوا آشرم کے ‘نند کشور سومانی آنکولوجی بلاک کینسر یونٹ کا افتتاح کریں گی۔ وہ ہفتہ کو متھرا میں گووردھن پریکرما کریں گی اور اس کے بعد دہلی واپس آجائیں گی۔