نئی دہلی۔ صدر رام ناتھ کووند نے آج راشٹرپتی بھون میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر جمہوریہ اور راشٹرپتی بھون کے عہدیداروں نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی تصویر پر پھول چڑھائے ۔ صدر جمہوریہ نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسمہ پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے نئی دہلی کے سردار پٹیل چوک کا بھی دورہ کیا۔اس دوران رہائش اور شہری امور کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری اور کئی دیگر سینیئر افسران بھی موجود تھے ۔