راسٹرپتی نیلائم میں 4 دن تک سرمائی چھٹیاں گزاریں گے
حیدرآباد۔3 ۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) صدر جمہوریہ رامناتھ کووند سرمائی تعطیلات کیلئے 20 ڈسمبر کو حیدرآباد پہنچیں گے ۔ وہ چار دن راشٹرپتی نیلائم میں قیام کریں گے ۔ صدر جمہوریہ کی آمد کے سلسلہ میں راشٹرپتی نیلائم کی تزئین نو اور دیگر انتظامات کیلئے عہدیدار متحرک ہوچکے ہیں۔ صدر جمہوریہ کیلئے راشٹرپتی نیلائم کے قریب ای ایم ای پریڈ گراؤنڈ میں خصوصی ہیلی پیاڈ تعمیر کیا گیا ۔ صدر جمہوریہ خصوصی طیارہ کے ذریعہ حکیم پیٹ ایرفورس اسٹیشن پہنچیں گے ۔ وہاں سے سڑک کے راستے راشٹرپتی نیلائم روانہ ہونگے۔ عہدیداروں نے ہنگامی صورتحال کے تحت راشٹرپتی نیلائم کے قریب ہیلی پیاڈ تیار کیا ہے ۔ حفاظتی انتظامات کیلئے مختلف سرکاری ایجنسیاں متحرک ہوچکی ہیں اور آکٹوپس شعبہ عہدیداروں نے راشٹرپتی نیلائم کا دورہ کیا ۔ سڑکوں کی تعمیر و دیگر بلدی انتظامات کے سلسلہ میں زونل کمشنر کوکٹ پلی کو ذمہ داری دی گئی ۔ عہدیداروں نے صدر جمہوریہ کے قافلہ کی روانگی کے ضمن میں ماک ڈرل کا اہتمام کیا ۔ر