صدر جمہوریہ کی تقریر کے دوران بجلی چلی گئیپورا ہال 9 منٹ تک تاریکی میں غرق رہا

,

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی:صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو کی تقریر کے دوران بجلی فیل ہو گئی اور پورا ہال تاریکی میں ڈوب گیا۔ یہ معاملہ اڈیشہ کے میور بھنج میں واقع باری پاڑا سے متعلق ہے۔ ہفتہ کو، جیسے ہی صدر دروپدی مرمو نے یہاں مہاراجہ شری رام چندر بھانج دیو یونیورسٹی میں طلباء اور اساتذہ سے خطاب کرنا شروع کیا، بجلی چلی گئی۔ ہال تقریباً 9 منٹ تک تاریکی میں ڈوبا رہا۔ صدر محترمہ دروپدی مرمو نے بھی بجلی کی خرابی کے بعد انتہائی شائستہ لہجے میں ناراضگی کا اظہار کیا۔ بعد ازاں اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ‘یہ یونیورسٹی اتنی ہی خوبصورت ہے جتنی اندھیرے میں ہے۔ تقریر میں محترمہ مرمو نے کہا کہ بجلی ہمارے ساتھ چھپ چھپا کر کھیل رہی ہے۔ پروگرام میں موجود سامعین بھی اندھیرے میں مرمو کی تقریر سنتے رہے۔’ واضح رہے کہ صبح 11:56 سے 12:05کے درمیان بجلی بند رہی۔ حکومت اوڈیشہ کے محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔ پروگرام میں 11:56 سے 12:05 بجے تک بجلی بند رہی۔ ایئر کنڈیشننگ سسٹم بھی کام کر رہا تھا۔محترمہ مرمو کا تعلق اڈیشہ کے میور بھنج ضلع کے رائرنگ پور سے ہے اور لوگ اسے مٹی کی بیٹی کہتے ہیں۔ اس سلسلے میں جب ٹاٹا پاور نارتھ اوڈیشہ ڈسٹری بیوشن لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بھاسکر سرکار سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ بجلی کی سربراہمی میں خلل پڑنا یونیورسٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔ ٹاٹا پاور کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ آڈیٹوریم کے اندرونی سرکٹ میں خرابی کے باعث بجلی چلی گئی۔ اس کے ساتھ ہی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سنتوش ترپاٹھی نے اس پر معافی مانگ لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمارت IDCO نے تعمیر کی تھی اور جنریٹر کی مرمت بھی کرائی تھی۔ ہمارے پاس جنریٹر ہے۔ جب بجلی کٹ گئی تو اس وقت جنریٹر نہیں چل سکتا تھا۔ ہم اس معاملے کی تحقیقات کرائیں گے۔