صدر جمہوریہ کی سنٹرل سنسکرت کے پہلے کانووکیشن میں شرکت

   

نئی دہلی: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج نئی دہلی میں سینٹرل سنسکرت یونیورسٹی کے پہلے کانووکیشن میں شرکت کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرمو نے کہا کہ ہندوستانی ثقافت کے تئیں فخر کا احساس ہمارے قومی شعور کی بنیاد ہے ۔ ہمارے ملک کی بھرپور ثقافت کو جان کر فخر کا احساس بیدار ہوتا ہے ۔ ہماری ثقافت کی وراثت سنسکرت زبان میں محفوظ ہے ۔ اس لیے سنسکرت زبان میں دستیاب ثقافتی بیداری پھیلانا قوم کی خدمت ہے ۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ سنسکرت زبان نے ہماری وسیع زمین کے تنوع کو اتحاد کے دھاگے میں باندھ دیا ہے ۔ سنسکرت کے الفاظ کے ذخیرے سے کئی ہندوستانی زبانیں مضبوط ہوئی ہیں اور وہ زبانیں مختلف خطوں اور ریاستوں میں پھل پھول رہی ہیں۔ یہ نہ صرف خدا ئی زبان ہے بلکہ یہ عوام کی زبان بھی ہے ۔مرمو نے کہا کہ جس زبان میں گارگی، میتری، اپالا اور لوپامدرا جیسی خواتین اسکالرز نے لازوال خدمات انجام دی ہیں۔ اس زبان میں خواتین کی شرکت زیادہ سے زیادہ ہونی چاہیے ۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آج کے کانووکیشن میں گولڈ میڈل جیتنے والوں میں لڑکوں اور لڑکیوں کی تعداد تقریباً برابر ہے ۔