صدر جمہوریہ کے ایٹ ہوم میں بی آر ایس ارکان کی شرکت

   

حیدرآباد۔24۔مارچ (سیاست نیوز) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے پارلیمنٹ کے ارکان کیلئے ایٹ ہوم کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر راجیہ سبھا میں بی آر ایس کے پارلیمانی قائد ڈاکٹر کے کیشو راؤ ، لوک سبھا میں پارٹی لیڈر ناما ناگیشور راؤ کے علاوہ بی پارتا سارتھی ریڈی ، پی روی چندر اور دیگر ارکان نے شرکت کی۔ صدر جمہوریہ نے تمام ارکان سے فرداً فرداً ملاقات کی ۔ بی آر ایس ارکان نے ایٹ ہوم کے اہتمام پر صدر جمہوریہ سے اظہار تشکر کیا ۔ واضح رہے کہ صدر جمہوریہ کی جانب سے پارلیمنٹ ارکان کیلئے ایٹ ہوم کا اہتمام ایک روایت ہے۔ر