صدر جمہوریہ کے شہر میں قیام کیلئے راشٹرپتی نیلائم 10دسمبر سے عوام کیلئے بند

   

حیدرآباد۔10۔ڈسمبر(سیاست نیوز) صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو کے جنوبی ہند میں قیام کے سلسلہ میں راشٹرپتی نیلائم کو عوام کیلئے 10 ڈسمبر تا 23 ڈسمبر بند رکھا جائے گا۔ صدرجمہوریہ سرمائی تعطیلات کے دوران حیدرآباد میں قیام کے پیش نظر راشٹرپتی نیلائم کو عوامی تفریح کیلئے بند رکھا جائے گا۔ صدرجمہوریہ کے قیام کے پروٹوکول اور صیانتی انتظامات کی تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے صحافتی اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ راشٹرپتی نیلائم کے عہدیداروں کے مطابق صدرجمہوریہ کے دورہ کے مکمل ہونے اور 23 ڈسمبر کے بعد دوبارہ راشٹرپتی نیلائم کو عوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔ عہدیداروں نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی راشٹرپتی نیلائم کی تفریح کو 23 ڈسمبر کے بعد رکھیں اور آن لائن اس سلسلہ میں ٹکٹ خریدیں تاکہ انہیں کسی بھی طرح کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔3