بھوپال: صدر دروپدی مرمو کل مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں ہندوستان کے سب سے جامع ادبی میلے ‘اُنمیش’ کا افتتاح کریں گی۔ان کے قیام کے پیش نظر دارالحکومت بھوپال میں سیکورٹی کے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔ساہتیہ اکادمی کے سکریٹری کے سرینواس راؤ نے بتایا کہ یہ تقریب کل سے 6 اگست تک منعقد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ انمیش کے ہر ایڈیشن میں نئے موضوعات شامل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ، تاکہ لکھنے والوں کے ایک نئے گروپ کو بحث میں حصہ لینے کا موقع ملے اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو نئی سمت ملے ۔ اس لٹریچر فیسٹیول کے ساتھ ساتھ سنگیت ناٹک اکادمی کی جانب سے لوک اور قبائلی پرفارمنگ آرٹس کا ایک قومی میلہ ‘اتکرش’ بھی منعقد کیا جا رہا ہے ۔