صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے چندریان 3 مشن کی کامیابی پر سائنسدانوں اور ہم وطنوں کو مبارکباد دی۔ ایک ویڈیو پیغام میں صدر نے اسے ایک “اہم موقع” قرار دیا اور کہا کہ اسرو کے سائنسدانوں نے تاریخ رقم کی ہے۔ محترمہ مرمو نے کہاکہ ’’ایسے دن ہوتے ہیں جب تاریخ بنتی ہے، آج چندریان-3 کی کامیاب لینڈنگ کے ساتھ ہمارے سائنسدانوں نے نہ صرف تاریخ رقم کی ہے بلکہ جغرافیہ کے خیال کو بھی نئی شکل دی ہے، یہ واقعی ایک اہم موقع ہے، اس طرح کا واقعہ زندگی میں ایک بار ہوتا ہے۔