صدر جمہوری رام ناتھ کووند نے سابق مرکزی وزیر ارون جیٹلی کی دواخانہ پہنچ کر عیادت کی۔

,

   

نئی دہلی: صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے آج بی جے پی لیڈر اور سابق مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (اے آئی آئی ایم ایس) پہنچ کر عیادت کی۔ واضح رہے کہ ارون جیٹلی کو 9اگست کو سانس لینے میں تکلیف پر اے آئی آئی ایم ایس میں شریک کروایا گیا تھا۔ قبل ازیں نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ او روزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے بھی دواخانہ پہنچ بی جے پی لیڈر کی عیادت کرچکے ہیں۔ فی الحال ارون جیٹلی کو آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔