واشنگٹن : امریکی صدر جوزف بائیڈن پیر کو اپنی خارجہ پالیسی پر پہلا خطاب کریں گے ۔این بی سی نیوز نے اپنی رپورٹ میں ایک سینئر ایڈمنسٹریٹیو افسر کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے ۔اس رپورٹ کے مطابق مسٹر بائیڈن متعدد احکامات پر دستخط کریں گے جن میں تارکین وطن کے اہل خانہ کی تنظیم نو کے لئے ٹاسک فورس کے قیام کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر ایک نیا امریکی نقطہ نظر ظاہر کرنے کی کوششیں شامل ہیں۔اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسٹر بائیڈن کو امید ہے کہ ان کی خارجہ پالیسی سے دنیا میں امریکہ کا مقام بحال ہوگا۔