صدر درگاہ اجمیر کا آئندہ ماہ انتخاب متوقع

   

اجمیر: راجستھان کے اجمیر میں واقع خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ کا انتظام کرنے والی درگاہ کمیٹی کا بجٹ اجلاس اور صدر کا انتخاب اگلے ماہ کے آخر تک ہونے کا امکان ہے ۔ موصولہ اطلاع کے مطابق درگاہ ناظم کی جانب سے تمام ممبروں کو یہ اطلاع دے دی گئی ہے اور رضامندی ملنے پر صدر کی اجازت سے اجلاس کی تاریخ اور ایجنڈا کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ضابطوں کے مطابق بجٹ میٹنگ کے دوران صرف اگلے ایک سال کے لئے نئے صدر کا انتخاب کرنے کا التزام ہے ۔ موجودہ صدر امین پٹھان تین برسوں سے صدر کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں اور مستقبل میں بھی ان کے ہی صدر بننے کا امکان ہے ۔ اس کمیٹی کے ایک رکن مصباح الاسلام کی گزشتہ دنوں موت ہوگئی تھی ، لہذا اس خلا کو بھی پُر کیے جانے کا امکان ہے ۔