صدر راج کا نفاذ جمہوریت کے ساتھ بھونڈا مذاق : کانگریس

,

   

نئی دہلی 12 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج مہاراشٹرا گورنر بھگت سنگھ کوشیاری اور بی جے پی کی مرکزی حکومت پر تنقید کی جس نے مہاراشٹرا میں صدر راج نافذ کردیا ۔ کانگریس نے کہا کہ یہ فیصلہ در اصل جمہوریت کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے اور یہ غلط اقدام ہے ۔ پارٹی ترجمان رندیپ سرجیوالا نے مہاراشٹرا گورنر کی جانب سے این سی پی ‘ شیوسینا اور بی جے پی کو تشکیل حکومت کیلئے تائید کا ثبوت پیش کرنے کی ہدایت پر بھی تنقید کی ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جو روایات طئے کی تھیں ان کی خلاف ورزی کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گورنر مہاراشٹرا نے اپنے فیصلوں میں کئی دستوری خلاف ورزیاں کی ہیں جس طرح سے ایس آر بومائی کیس میں ہوا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ گورنر کو چاہئے تھا کہ گورنر کو چاہئے تھا کہ واحد بڑی جماعت کے پاس اکثریت نہ ہونے پر واحد بڑے اتحاد کو مدعو کرتے اور اگر تب بھی حکومت نہ بن پاتی تو دوسرے بڑْ اتحاد کانگریس ۔ این سی پی کو مدعو کرتے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا ۔ گورنر نے چونکہ الگ الگ جماعتوں کو حکومت سازی کیلئے مدعو کیا تھا تو انہیں کانگریس کو بھی مدعو کرنا چاہئے تھا لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا ۔