صدر رام ناتھ کووند کا تین مختلف واقعات پر اظہار رنج وغم

   

نئی دہلی : صدر رام ناتھ کووند نے ممبئی میں ایک عمارت کے گرنے سے جان ومال کے نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔جمعرات کو کووند نے ٹویٹ کیا ’’ممبئی میں ایک عمارت کے گرنے کے نتیجے میں جانی نقصان کا افسوس ناک واقعہ‘‘۔انہوں نے لکھاکہ حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے میری گہری تعزیت ۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں۔صدر نے باکسر این ڈنگکو سنگھ اور معروف فنکار بدھ دیب داس گپتا کے انتقال پر بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔