کولمبو : سری لنکا کی پارلیمنٹ نے متنازعہ دستوری ترمیم منظور کرتے ہوئے صدر کو غیرمعمولی عاملانہ اختیارات سونپ دیئے ہیں ، جس کے بارے میں حکومت کا کہنا ہے کہ اس سے استحکام پیدا ہوگا ۔ دستور میں 20 ویں ترمیم جمعرات کی شام 225 رکنی مقننہ میں منظور کی گئی جبکہ 156 قانون سازوں نے اس کی حمایت میں ووٹ ڈالے۔ چنانچہ صدر جی راجہ پکسے کو وزیراعظم اور پارلیمنٹ کے مقابل غیرمعمولی اختیارات حاصل ہوگئے ہیں۔