نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ کو صدر جمہوریہ ہند سے یہاں لوک سبھا سکریٹریٹ کو یہاں نئے تعمیر شدہ پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کرنے کی ہدایت دینے کی درخواست کرنے والی ایک پی آئی ایل کو مسترد کردیا۔جسٹس جے کے مہیشوری اور جسٹس پی ایس نرسمہا کی تعطیلات والی بنچ نے ایڈوکیٹ سی آر جیا سکن کے ذریعہ دائر عرضی پر غور کرنے سے انکار کردیا۔سپریم کورٹ کی جانب سے سماعت سے انکار کے بعد درخواست گزار نے بنچ کی رضامندی سے اپنی درخواست واپس لے لی۔تاہم بنچ نے درخواست گزار سے پوچھا کہ پارلیمنٹ کی عمارت کے افتتاح میں ان کا کیا کردار تھا۔