بھینسہ : ٹی آر ایس پارٹی کی جانب سے ریاست کے مختلف اضلاع کے ضلعی صدور کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے احکامات جاری کئے گئے ضلع نرمل ٹی آر ایس صدر کی حیثیت سے رکن اسمبلی مدہول جی وٹھل ریڈی کو نامزد کیا گیا جس پر بھینسہ ٹی آر ایس دفتر و گڈنا بھون میں زبردست جشن مناتے ہوئے بھینسہ اے ایم سی چیرمین کرشنا ، سینئیر ٹی آر ایس قائد جی مرلی گوڈ سابقہ کونسلر ، باشٹی راجننا نمائندہ ضلع پریشد نائب صدرنشین ، اعجاز احمد خان سابقہ نائب صدر نشین بلدیہ ، ٹی رامو ، رمیش موضع کْپٹی نمائندہ سرپنچ ، خالد خان ، محمد اقبال ، سید اعلٰی ہاشمی ، سائی ناتھ ، بھوجا رام و دیگر نے رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی کی شالپوشی اور گلپوشی کرتے ہوئے مٹھائی تقسیم کھلاتے ہوئے مبارکباد پیش کی اس موقع پر رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی نے ٹی آر ایس سربراہ کے چندرشیکھر راؤ اور کارگذار صدر کے ٹی آر اور ضلع نرمل سے تعلق رکھنے والے ریاستی وزیر اندرا کرن ریڈی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں حسن و بخوبی انجام دیتے ہوئے عوامی مسائل کی یکسوئی کے لئے ہر ممکنہ خدمات انجام دینے کا عزم کیا بعدازاں تلنگانہ وزیر کے سی آر اور کے ٹی آر کی تصاویر کو دودھ سے نہلایا۔