پیرس : فرانس کے صدر امانویل میکروں نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا ہیکہ صدر اردغان سے ملاقات کا سلسلہ جاری رہنا چاہیئے۔میکروں نے پیرس میں قصر ایلیسی میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران اس بات کی خواہش ظاہر کی کہ وہ برسلز میں ہونے والے ناٹو اجلاس کے دوران صدر اردغان سے ملنا چاہیں گے،یہ ایک اچھی چیز ہوگی کیونکہ ہمیں ایک دوسرے سے ملاقات کرنی چاہیے۔فرانسیسی صدر نے کہا کہ اختلافات اپنی جگہ لیکن ملاقاتوں اور مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنا بہتر ہوگا،میں صدر اردغان سے ناٹو، شام،لیبیا،بالائی قارا باغ اور فرانس جیسے موضوعات پر بات چیت کا خواہاں ہوں۔میکروں نے مزید کہا کہ وہ اردغان سے ملاقات میں یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ وہ شدت پسندی کے خلاف جنگ میں مذہب اسلام کو نشانہ نہیں بنا رہے ہیں۔