صدر مرمو کا چارہ روزہ دورۂ کیرالا

   

نئی دہلی، 20 اکتوبر (یواین آئی) صدر دروپدی مرمو منگل کو چار روزہ دورے پر کیرالا روانہ ہوں گی۔ شریمتی مرمو منگل کی شام ترواننتا پورم پہنچیں گی اور چہارشنبہ کو سبریمالا مندر میں درشن کریں گی۔ جمعرات کو ترواننتا پورم کے راج بھون میں سابق صدر کے آر نارائنن کے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گی۔ اس کے بعد وہ ورکلا کے شیواگیری مٹھ میں نارائنا گرو کی مہاسمادھی کی صد سالہ تقریبات کا افتتاح کریں گی۔ وہ پالئی میں سینٹ تھامس کالج کی پلاٹینم جوبلی تقریبات کی اختتامی تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔