نئی دہلی: صدر دروپدی مرمو نے ہندوستان میں تعینات ایستونیا، یوکرین، برکینا فاسو اور ناروے کے نئے سفیروں کی اسناد منگل کو قبول کیں۔ ان سفارت کاروں نے مرمو کو اپنی اسناد پیش کیں۔ ان سفارت کاروں میں ایستونیا کی سفیر مارجے لوپ، یوکرین کے سفیر ڈاکٹر اولیکسنڈر پولشچک، برکینا فاسو کے سفیر ڈاکٹر ڈیزائر بونیفیس سوم اور ناروے کی سفیر مے ایلن سٹینر شامل ہیں۔