صدر مغربی بنگال کانگریس سومین مترا کا انتقال

   

کولکاتا: صدر مغربی بنگال کانگریس کمیٹی سومین مترا کا جمعرات کی صبح انتقال ہوگیا۔ وہ 78 برس کے تھے ، پسماندگان میں بیوی اور ایک بیٹا شامل ہے ۔گزشتہ کئی دنوں سے بیمار مترا کولکاتا کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل تھے ۔ریاستی کانگریس نے پارٹی کے ٹوئٹر پر مترا کے انتقال کی اطلاع دی اور تعزیت کا اظہارکیا۔ سابق وزیراعظم منموہن سنگھ اور کانگریس لیڈر راہول گاندھی و دیگر کئی قومی سطح کے قائدین نے بھی سومین مترا کو خراج پیش کیا۔