حیدرآباد ۔ 9 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : صدر نشین اقلیتی کمیشن محمد قمر الدین نے آج کلکٹر وقار آباد عائشہ مسرت خانم سے ملاقات کرتے ہوئے اقلیتی اسکیمات پر عمل آوری کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر کمشنر وقار آباد میونسپلٹی بھوگیشور بھی موجود تھے ۔ قمر الدین نے اقلیتی بہبود کی اسکیمات پر موثر عمل آوری کی ہدایت دی اور کہا کہ غریب اقلیتی خاندانوں کو دیگر پسماندہ طبقات کے مساوی مراعات ملنی چاہیے ۔ کلکٹر عائشہ مسرت خانم نے ضلع میں اسکیمات پر عمل آوری کی تفصیل بیان کی ۔ انہوں نے عیسائی طبقہ کی جانب سے نومبر میں دھارور جاترا کے انتظامات پر توجہ مبذول کرائی ۔۔
