حیدرآباد۔/22 فروری، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ اسٹیٹ میڈیا اکیڈیمی کے صدر نشین الم نارائنا کی اہلیہ پدما نارائنا کے دیہانت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ چیف منسٹر نے تلنگانہ تحریک میں پدما نارائنا کی خدمات کی یاد تازہ کی۔ چیف منسٹر نے الم نارائنا کو فون پر پرسہ دیا اور افراد خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ اسی دوران وزیر اقلیتی بہبود کے ایشور نے الم نارائنا کی اہلیہ کے دیہانت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ تحریک میں آنجہانی نے اہم رول ادا کیا تھا۔ ان کے دیہانت سے تلنگانہ ریاست ایک دانشور سے محروم ہوچکی ہے۔ وزیر اقلیتی بہبود نے الم نارائنا اور دیگر پسماندگان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ صدر پردیش کانگریس کمیٹی ریونت ریڈی اور اے آئی سی سی تشہیری کمیٹی کے صدر نشین مدھو یاشکی گوڑ نے علحدہ تعزیتی پیامات میں الم نارائنا کو پرسہ دیا ہے۔ر