ممبئی: مہاراشٹرا حکومت کے ذریعہ ملاڈ علاقہ کے میدان کو ٹیپو سلطان کے نام سے منسوب کرنے پر بی جے پی اور شیو سینا کے گھمسان کے درمیان شیو سینا قائدسنجے راوت نے کہا کہ صدر رام ناتھ کووند جب کرناٹک کے دورے پر تھے تو وہاں انہوں نے ٹیپو سلطان کی تعریف کی تھی اور انہیں تاریخی جنگجو اور مجاہد آزادی قرار دیا تھا، تو کیا بی جے پی ان سے بھی استعفی طلب کرے گی؟ ملاڈ علاقہ میں اسپورٹس کمپلیکس کو ٹیپو سلطان کے نام سے منسوب کرنے پر جاری تنازعہ کے دوران سنجے راوت نے کہا کہ ’’بی جے پی سوچتی ہے کہ تاریخ کا علم صرف اسے ہی ہے۔ بیٹھے بیٹھے ہر کوئی نئی تاریخ رقم کر رہا ہے۔
