واشنگٹن : ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق صدر صحت مند ہیں اور انھیں قرنطینہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔اس سے قبل ٹرمپ کو والٹر ریڈ میڈیکل سنٹر میں داخل کرایا گیا تھا لیکن پیر کو چھٹی دی گئی اور وہ واپس وائٹ ہاؤس لوٹ گئے۔صدر نے ٹویٹ کیا کہ وہ ’15 اکتوبر کو فلوریڈا کے میامی میں بائیڈن کیساتھ بحث میں حصہ لینے کے منتظر ہیں’ اور 22 اکتوبر کو ٹینیسی کے شہر نیش وِل میں ہونے والے تیسرے مباحثے کے سلسلے میں ٹرمپ اور بائیڈن کے درمیان تبادلہ خیال ہوگا۔
