صدر ٹرمپ نے ورک ویزوں پر پابندی کی مدت بڑھا دی

   

واشنگٹن ۔ صدر ٹرمپ نے امریکہ میں بیرون ملک سے آ کر کام کرنے والوں کے ورک ویزا کی معطلی کو 31 ڈسمبر 2020ء تک بڑھا دیا ہے۔ ان پابندیوں سے امریکہ میں بھارت اور چین سے آئی ٹی کے شعبے میں کام کرنے والے متاثر ہوں گے۔ ساتھ ساتھ زراعت کے شعبے میں ایچ ون بی ویزہ پر کام کرنے والے ملازمین کے ویزے بھی معطل رہیں گے۔ صدر ٹرمپ نے اس سال اپریل میں کورونا کے بحران کو بنیاد بنا کر غیر ملکی ورکرز پر پابندی کا حکم جاری کیا تھا۔ امریکی حکام کے مطابق اس اقدام سے ملک میں بے روزگار امریکی شہریوں کے لیے ملازمتوں کے مواقع دستیاب ہو سکیں گے۔