واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہاسپٹل سے فارغ ہونے کے بعد امریکی عوام کو دیے گئے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ انہیں کورونا کی عالمی وبا سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ کو کورونا کے مرض سے صحتیاب ہونے کے بعد پیر کی رات کو ہاسپٹل سے فارغ کر دیا گیا تھا۔صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس واپس پہنچنے پر امریکی عوام کے لیے ویڈیو پیغام اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔ویڈیو پیغام میں صدر ٹرمپ نے صدارتی مہم میں جلد واپسی کا اعلان کیا۔صدر ٹرمپ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ انہوں نے ہاسپٹل میں علاج کے دوران کورونا وائرس کے متعلق بہت کچھ سیکھا، اب وہ مکمل صحتیابی کے بعد اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔اس سے قبل ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک اور ٹویٹ کے ذریعے ہاسپٹل سے ڈسچارج ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے کورونا سے نہ ڈرنے کو کہا تھا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ کورونا کے مرض سے صحتیاب ہونے کے بعد بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں۔’میں خود کو 20سال پہلے سے زیادہ بہتر محسوس کر رہا ہوں۔‘
