صدر پاکستان علوی کو ہٹانے کیلئے درخواست دائر

   

اسلام آباد: صدر عارف علوی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر کردی گئی ، جس میں کہا ہیکہ عارف علوی صدر کی سیٹ کے اہل نہیں رہے ۔سپریم کورٹ میں صدر عارف علوی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر کردی گئی ، شہری چوہدری محمد امتیاز نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ صدر مملکت اپنے حلف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور مخصوص سیاسی جماعت کی ایما پر کام کر رہے ہیں۔
، عارف علوی صدر کی سیٹ کے اہل نہیں رہے ۔شہری کا کہنا تھا کہ صدر ایک سیاسی جماعت سے منسلک اور جانبدار ہیں، صدر مملکت نے حکومت کی قانون سازی کو سیاسی جماعت کے چیئرمین کے کہنے پر منظور نہیں کیا، صدر نے پارلیمان کے بھیجے گئے سپریم کورٹ پروسیجربل کی منظوری نہیں دی، صدر نے نیب ترامیم بل اور اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ پربھی دستخط سے انکار کیا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ آرٹیکل 41 کے تحت صدر عارف علوی کو عہدے سے ہٹایا جائے ۔