روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے ملک سے بعض مصنوعات کی برآمدات و درآمدات ممنوع قرار دینے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔”روسی صنعت کے بلا تعطل دوام کے لئے” صدر پوٹن کا منظور کردہ حکم نامہ آئینی معلوماتی سسٹم سے شائع کر دیا گیا ہے۔بعض مصنوعات اور خام مادوں کی تجارت کو ممنوع قرار دینے سے متعلق اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ” حکومت کی طرف سے متعینہ بعض مصنوعات اور خام مادوں کی درآمد و برآمد کے بارے میں اقتصادی تدابیر اختیار کی جائیں گی”۔ حکم نامے کے ساتھ روس حکومت کو مذکورہ پابندیوں سے متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست تیار کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔؎