صدر پوٹن کو قتل کردینے امریکی سینیٹر کا مطالبہ

   

واشنگٹن : سینئر امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں مطالبہ کیا کہ یوکرین پر ماسکو کے حملے کے بعد ’روس میں کوئی‘ شخص صدر ولادیمیر پیوٹن کو قتل کردے۔ اے ایف پی کے مطابق نشریاتی ادارے ’فوکس نیوز‘ کے میزبان سین ہینیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سینیٹر نے کہا کہ ’یہ کس طرح ختم ہوگا؟ روس میں اس اقدام کے لیے کسی شخص کو باہر نکالنا ہوگا‘۔بعد ازاں انہوں نے ٹوئٹ میں اپنا مطالبہ دہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’صرف روس کے لوگ ہی اس مسئلے کو حل کرسکتے ہیں‘۔ سینٹیر نے رومی حکمران جولیس سیزر کو قتل کرنے والے ایک رومی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کیا یہ روس میں ایک بروٹس ہے؟۔ روس یوکرین جنگ کے پہلے روز ایک قرارداد پیش کی تھی جس میں روسی صدر اور ان کے فوجی کمانڈروں کے ’جنگی جرائم‘ کے ارتکاب پر مذمت کی گئی تھی۔