صدر چین کو شمالی کوریا کے لیڈر کا مکتوب

   

Ferty9 Clinic

سیول: چین کے صدر ژی جن پنگ کو ایک مکتوب لکھتے ہوئے شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان نے بیجنگ کے ساتھ ملکر کام کرنے اور اس کی ہر محاذ پر تائید کرنے اپنے عہد کا اعادہ کیا۔ بیجنگ کے اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ مکتوب یکم ؍اکٹوبر کو روانہ کیا گیا جس میں چین کی 71 ویں سالگرہ کے موقع پر صدر چین کو مبارکباد دی گئی ہے۔ شمالی کوریا کے لیڈر نے اپنے پیام میں اس بات پر بھی زور دیا ہیکہ وہ اور ان کی پارٹی کے علاوہ شمالی کوریا کے عوام چین کی کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔ اس کے جواب میں چین کے عوام بھی ہماری کوششوں اور جدوجہدوں میں ہمیشہ ساتھ رہے ہیں۔ شمالی کوریا کے صدر نے اپنی اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ وہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری سے ملاقات کرنے کے خواہاں ہیں۔ 2018-19ء کے دوران صدر چین اور شمالی کوریا کے لیڈر کے درمیان پانچ مرتبہ ملاقات ہوئی تھی۔ 2018ء میں بھی انہوں نے ملاقات کی تھی جو اپنی نوعیت کی پہلی سفارتی ملاقات تھی۔