٭ دہلی : دہلی کمیشن برائے خواتین کی صدر سواتی مالیوال نے منگل کے دن اناؤ عصمت ریزی میں زندہ بچ جانے والی خاتون سے دہلی کے ایمس پر ملاقات کی اور کہا کہ متاثرہ کی حالت اب بھی سنگین ہے۔ ڈی سی ڈبلیو کی ٹیم خاندان کے ساتھ گزشتہ چوبیس گھنٹے تھی اور ان کے ساتھ ہی قیام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ زندہ بچ جانے والی خاتو ن کو بذریعہ فضائی سفر ایمس پیر کے دن منتقل کیا گیا تھا۔
