صدر کانگریس ملکارجن کھر گے کی آج سالگرہ

   

نئی دہلی ۔20جولائی (ایجنسیز ) کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے کی 21 جولائی کو سالگرہ ہے۔ملکارجن کھرگے21جولائی 1942 میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ کئی دہائیوں سے سیاست میں سرگرم ہیں۔ اس وقت وہ16؍فروری 2021 سے راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ہیں۔وہ مرکزی حکومت میں وزیر ریلوئے‘وزیر لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ بھر رہ چکے ہیں ۔وہ انڈین نیشنل کانگریس کے رکن اور گلبرگہ ‘کرناٹک سے 2009تا2019تک ممبر آف پارلیمنٹ رہے۔ملکارجن کھر گے کرناٹک کے سینئر سیاست داں ہیں جو کرناٹک اسمبلی میں بھی قائد اپوزیشن رہ چکے ہیں ۔2008کرناٹک اسمبلی الیکشن کے دوران وہ کرناٹک پردیش کانگریس کے صدر رہے۔انہوں نے ریکارڈ 10مرتبہ مسلسل الیکشن میں جیت حاصل کی۔9مرتبہ انہوں نے 1972, 1978, 1983, 1985, 1989, 1994, 1999, 2004 , 2008 & 2009 میں مسلسل کامیابی حاصل کی ۔ تاہم 2019کے الیکشن میں انہیںشکست ہوئی ۔ ملکاارجن کھرگے 2014 سے 2019 تک لوک سبھا میں کانگریس پارٹی لیڈر رہے ۔ وہ کرناٹک کے بیدر ضلع کے بھالکی تعلقہ کے وراوٹی میں ایک دلت گھرانے میں پیدا ہوئے۔