صدر کانگریس کا 4 اور 5 جنوری کو دورۂ امیتھی

   

امیتھی ۔ یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی ان کے پارلیمانی حلقہ امیتھی کا اس ہفتہ جمعہ سے دو روزہ دورہ کریں گے۔ پارٹی کے ایک عہدیدار نے آج یہ بات بتائی۔ ڈسٹرکٹ کانگریس یونٹ کے صدر یوگیندر مشرا نے کہا کہ ’’امیتھی کے ایم پی راہول گاندھی 4 جنوری کو لکھنؤ پہونچیں گے اور وہاں سے امیتھی جائیں گے جہاں وہ چند دیہاتوں کا دورہ کریں گے ۔ رات میں وہ منشی گنج گیسٹ ہاؤز میں قیام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی 5 جنوری کو گیسٹ ہاوز میں ان کے حلقہ کے عوام سے ملاقات کریں گے اور بعد میں مسافر خانہ ادھیوکتا سنگھ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے۔ کانگریس کے صدر دہلی واپس ہونے سے قبل وہاں چند قریبی مقامات کا دورہ کریں گے۔