صدر کووند نے آرمی ایئر ڈیفنس کے کارز کو ایوارڈ عطا کیا

   

گوپال پور (اڈیشہ)، 28 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے ہفتہ کو آرمی ایئر ڈیفنس کے کارز کی تعریف و ستائش کی کہ وہ نامساعد حالات میں کام کرتے ہیں اور ان سے کہا کہ قوم کے وقار کو برقرار رکھنے کیلئے مہارت سے کام کرتے رہیں۔ وہ آرمی ایئر ڈیفنس سنٹر بمقام گوپال پور، ضلع گنجام، اڈیشہ میں آرمی ایئر ڈیفنس کے کارز کو پریسیڈنٹس کلرز کا اعزاز عطا کرنے کے بعد مخاطب تھے۔ یہ اعزاز آرمی آیئر ڈیفنس سنٹر نے آرمی ایئر ڈیفنس کے کارز کی طرف سے وصول کیا۔