صدر کووند نے مجرمین کی درخواست رحم مسترد کردی

   

نربھئے کیس
پروانۂ موت جاری

نئی دہلی 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت نے نربھئے اجتماعی عصمت ریزی و قتل کیس کے چار مجرمین کو یکم فروری کو 6 بجے صبح پھانسی پر چڑھانے کے لئے موت کا پروانہ جاری کردیا۔ ایڈیشنل سیشنس جج ستیش کمار اروڑہ نے ایک مجرم مکیش کمار سنگھ کی درخواست کی سماعت کررہے تھے جس نے سزائے موت کی تاریخ 22 جنوری کو منسوخ کرنے کی استدعا کی تھی۔ عوامی استغاثہ عرفان احمد نے کہاکہ صدرجمہوریہ نے مکیش کی درخواست رحم کو جمعہ کے روز مسترد کردیا ہے۔ مکیش کے باپ نے اپنے کی درخواست رحم کو صدر رام ناتھ کووند کی طرف سے مسترد کئے جانے پر خوشی کا اظہار کیا۔ ان چار مجرمین نے دہلی میں ایک لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی کے بعد قتل کردیا تھا اور وہ 29 ڈسمبر کو سنگاپور کے ماؤنٹ ایلزیبتھ ہاسپٹل میں دوران علاج فوت ہوگئی تھی۔