صدر کووند کا دورۂ بنگلہ دیش

   

نئی دہلی : کورونا وباء کے بعد سے اپنے پہلے بیرونی سفر پر صدرجمہوریہ رامناتھ کووند 3 روزہ دورے پر چہارشنبہ 15 ڈسمبر کو بنگلہ دیش کے لئے روانہ ہوںگے۔ وہ ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے 50 ویں یوم آزادی تقاریب میں ہندوستان کی نمائندگی اعزازی مہمان کی حیثیت سے کریں گے۔ 1971 ء میں ہند ۔ پاک جنگ کے نتیجہ میں بنگلہ دیش آزاد ہوا تھا۔