نئی دہلی۔یکم اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام )نائب صدر ایم وینکئیا نائیڈو ،وزیراعظم نریندرمودی،مرکزی وزیر داخلہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے صدرامیت شاہ اور کئی لیڈروں نے منگل کو صدر رام ناتھ کووند کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔مسٹر نائیڈو نے ٹویٹر پر اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا،‘‘میں ہندوستان کے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند جی کو آج ان کی سالگرہ پر اپنی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔صدر جمہوریہ کووند تحریک دینے والے لیڈرہیں‘‘۔نائب صدرنے ایک ٹویٹ میں کہا،‘‘وہ اپنی نرمی اور سادگی ،اپنی گہری سوچ اور غریبوں اور دلتوں کے لئے ان کی فکر کرنے کے لئے جانے جاتے ہیں۔ہندوستانی جمہوریہ کے پہلے شہری کے طورپر وہ اپنے نظریے ،خیالات اور کاموں کے ساتھ ملک کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لئے راہ ہموار کررہے ہیں‘‘۔