ترووننت پورم: صدر رام ناتھ کووند فضائیہ کے ایک خصوصی طیارے سے چہارشنبہ کی رات کیرالا پہنچے اور جمعرات کی صبح صدر جمہوریہ ترووننت پورم میں اسمبلی کمپلیکس میں خواتین قانون سازوں کی پہلی قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گے ۔مسٹر کووند چہارشنبہ کو 8.40 بجے ترووننت پورم پہنچے ۔ صدر کی آمد پر کیرالا کے گورنر عارف محمد خان نے فضائیہ کے تکنیکی شعبے میں ان کااستقبال کیا ۔ وہ آج راج بھون میں قیام کریں گے ۔ اس کے بعد صدر ترووننت پورم میں یہاں کیرالا قانون ساز اسمبلی کا دورہ کریں گے ، جہاں وہ کل ‘خواتین نمائندوں پر قومی کانفرنس 2022کا افتتاح کریں گے ۔اس اجلاس کاافتتاح سنکرارائنن تھمپی ہال میں صبح 11:30 بجے کیاجائے گا۔کیرالا کے گورنر، وزیر اعلیٰ پنارائی وجین، قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر ایم بی راجیش سمیت خواتین وزراء وینا جارج، ڈاکٹر آر بندو، جے چنچورانی، قائد حزب اختلاف وی ڈی ساٹھیسن اور دیگر عوامی نمائندے اس پروگرام میں موجود رہیں گے ۔ صدر کووند افتتاحی تقریب کے بعد راج بھون واپس لوٹیں گے ۔ بعد میں وہ شام 5:20 بجے پونے کے لیے روانہ ہوں گے