کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کرنے سوئزرلینڈ کا فیصلہ
نئی دہلی ۔ 6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ رامناتھ کووند پیر کو آئسلینڈ، سوئزرلینڈ اور سلووینہ کے دورہ پر روانہ ہوں گے۔ اس دوران توقع ہیکہ وہ ان ممالک کی اعلیٰ قیادت کو بالخصوص رواں سال پلوامہ اور پیش آئے دہشت گرد واقعات پر ہندوستان کی تشویش سے واقف کروائیں گے۔ اس سوال پر کہ آیا صدر کووند اپنے دورہ کے موقع پر میزبان ممالک کے قائدین کو کشمیر کے واقعات سے باخبر کروائیں گے۔ وزارت امورخارجہ کے سکریٹری (مغرب) اے جی شرما نے کوئی راست جواب نہیں دیا صرف یہ کہا کہ جب قائدین کی ملاقات ہوگی اس میں علاقائی، بین الاقوامی، عالمی، ہمہ فریقی اور باہمی مسائل زیرگفتگو آیا کرتے ہیں۔ صدر کے دورہ سے قبل حکومت سوئزرلینڈ نے کہا کہ اس ملک کی اعلیٰ قیادت اور کووند کی بات چیت کے دوران کشمیر کی صورتحال بھی گفتگو کے موضوعات میں شامل رہے گا۔