میکسیکو سٹی، 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کولمبیا حکومت کی طرف سے انکم ٹیکس میں راحت کی یقین دہانی کے باوجود ملک کے بڑے شہروں میں احتجاج و مظاہرہ لگاتار جاری ہے ۔مقامی میڈیا کے مطابق صدر آئیون ڈیوک نے منگل کو کم آمدنی والی آبادی پر ٹیکس کے بوجھ کو کم کرنے اور نئی ملازمتوں کے وضع کرنے کے اقدامات کا اعلان کیا تھا۔ ان کایہ اعلان دراصل قومی ٹریڈ یونینز کی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے عمل سے باہر ہونے کے فیصلے کے بعد کیا گیا ہے ۔مسٹر ڈیوک نے چہارشنبہ کو پرتشدد مظاہرین کو انتباہ بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ پرتشدد مظاہرین کو بخشا نہیں جائے گا۔حالانکہ انہوں نے پرامن احتجاج کو روکنے یا پابندی عائد کرنے جیسا بھی کچھ نہیں کہا۔قابل غور ہے کہ تقریبا دو لاکھ سے زیادہ لوگ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف 21 نومبر سے ملک گیر احتجاج کر رہے ہیں ۔