صدر گنی بساو کی روضہ رسول ؐپر حاضری

   

مدینہ منورہ : گنی بساو کے صدر عمر سیسو کو نے پیر کو مسجد نبویؐ میں روضہ رسول پر حاضری دی اور نوافل ادا کیے ہیں۔میڈیا کے مطابق گنی بساو کے صدر مسجد نبوی پہنچے تو انتظامیہ کے عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔قبل ازیں گنی بساو کے صدر مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ پہنچے تو نائب گورنر شہزادہ سعود بن خالد الفیصل نے ان کا خیر مقدم کیا۔
سابق سعودی وزیر خالد القصیبی کا انتقال
ریاض : سعودی عرب کے سابق وزیر برائے اقتصادیات اور منصوبہ بندی خالد القصیبی پیر کو90 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ خالد القصیبی 1354ھ میں الاحساء میں پیدا ہوئے اور حکومت میں کئی عہدوں پر فائز رہے۔خاص طور پر وہ مواصلات اور تکنیکی معلومات کے وزیر بھی رہے۔ اس کے علاوہ وہ سعودی عریبین بینک کے نائب متولی اور سعودی عربین سنٹرل بینک کے صدر کے عہدہ پر بھی خدمات انجام دے چکے تھے۔