جنیوا ۔ /29 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) گیوانا کے صدر ٹیوڈورو اوبنگ نبومو موباساگو کے فرزند کے قبضہ سے ضبط شدہ 25 لکژری کاروں کا سوئزر لینڈ میں ہراج کیا جائے گا ۔ ان 25 کاروں میں 7 فریرز ، 3 لیمبورو گنز ، پانچ بنٹیلیز اور دیگر کاریں شامل ہیں ۔ انہیں جنیوا کے گولف کلب میں ہراج کیا جائے گا ۔ ان کاروں کو ہراج کئے جانے کے بعد 18.7 ملین ڈالر کی رقم (131 کروڑ روپئے) حاصل ہونے کی توقع ہے ۔