ہنڈوراس : ہندڈوراس کے صدر پر منشیات کے ایک بڑے اسمگلر سے رشوت لینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ماضی میں بھی ان پر منشیات کے اسمگلروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے الزامات لگائے جاچکے ہیں۔ایک امریکی استغاثہ نے ہنڈوراس کے صدر خوان اورلانڈو ہرنانڈیزپر امریکہ میں کئی ٹن کوکین اسمگل کرنے میں منشیات کے اسمگلروں کی مدد کرنے کا الزام عائد کیا۔