صدر یوا مورچہ رما کانت حامیوں کے ہمراہ کانگریس میں شامل

   

Ferty9 Clinic

میدک ۔14 نومبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میدک سے بھارتیہ جنتا پارٹی یوا مورچہ کا تقریباً صفایا ہوچکا ہے ۔ صدر بھارتیہ جنتا پارٹی یوا مورچہ ضلع میدک مسٹر سندیپ رما کانت نے اپنے ایک ہزار حامیوں کے ساتھ کانگریس میں شامل ہوگئے ۔ ٹاؤن کے سائی بالاجی فنکشن ہال میں منعقدہ ایک جوائننگ پروگرام میں رکن اسمبلی حلقہ ملکاجگری و امیدوار ملکاجگری جناب مائنم پلی ہنمنت راؤ کی صدارت میں مسٹر سندیپ رما کانت نے بھاجپا کو استعفیٰ پیش کرتے ہوئے کانگریس میں شامل ہوگئے ۔ مائنم پلی ہنمنت راؤ نے رما کانت کے ہمراہ تمام کارکنوں کو کانگریس کھنڈوا ڈالتے ہوئے کانگریس میں شامل کرلیا۔ ہنمنت راؤ نے کہاکہ حلقہ اسمبلی میدک سے ان کے فرزند مسٹر مائنم پلی روہت بھاری اکثریت کے ساتھ منتخب ہونا یقینی ہے ۔ اس پروگرام میں کانگریس قائدین وینکٹ رمنا ، جیون راؤ ایڈوکیٹ ، بوجا پون ، مبین بن عبداﷲ ، افضل ، محمد خالد کے علاوہ کانگریس قائدین و کارکنوں کی کثیرتعداد شریک تھی ۔