صرف اسلام ہی ملک میں طبقاتی نظام کو ختم کرسکتا ہے

,

   

تھرواننتا پورم ۔ 5 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام ) پریار نے امبیڈکر کو اسلام قبول کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ برسوں کی تحقیق کے بعد ڈیجیٹل پلیٹ فارم دلت کیمرہ کے بانی نے بتایا کہ انہوں نے بھی محسوس کیا کہ اسلام ہی واحد مذہب ہے جو ہندوستان میں طبقاتی نظام کو ختم کرسکتا ہے۔ دلت تحریک کے ساتھ 8 سال کے تجربہ اور کاسٹ سسٹم پر گزشتہ 14 سال کی تحقیق کے بعد انہوں نے محسوس کیا کہ بابا صاحب امبیڈکر بالکل درست تھے، جب انہوں نے یہ کہا تھا کہ طبقات کے خلاف جدوجہد کیلئے ہندو ازم کو چھوڑنا ہی واحد طریقہ ہے۔ دلت کیمرہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعہ دلتوں ، آدیواسیوں ، بہوجنس اور اقلیتوں کیلئے آواز اٹھائی جاتی ہے۔ اسی نام سے یو ٹیوب چیانل بھی ہے۔ انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دلت کیمرہ کے بانی نے ہندو ازم چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور 30 جنوری 2020 ء کو کیرالا کے تھریسور ضلع کے کوڈنگلور میں اسلام قبول کرلیا۔ یہ تاریخی ٹاؤن ہے جہاں پہلی ہندوستانی مسجد تعمیر ہوئی تھی، اب ان کا نام رئیس محمد ہے۔