صرف اپنے نام ووٹر لسٹ میں اندراج کروالیں، آرام کریں اور باقی مجھ پر چھوڑ دیں: ممتا بنرجی کا اپنی عوام کو مشورہ

,

   

کلکتہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے پر زور انداز میں کہا کہ وہ اس وقت تک اپنا احتجاج ختم نہیں کریں گی جب تک مرکزی حکومت شہریت ترمیمی قانون واپس نہ لے لیں۔ ممتا بنرجی پورولیا علاقہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے یہ با ت کہی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت ا س نئے شہریت ترمیمی ایکٹ کے ذریعہ سے ملک میں برسوں سے مقیم شہریوں کو نکالنے کی کوشش کرر ہی ہے۔

میں ہر شخص سے اپیل کرتی ہوں کہ بی جے پی کے خلاف متحد ہوجائیں اور بی جے پی کو ہر جگہ یکا و تنہا چھوڑدیں۔ انہوں نے اپنی ریاست کے شہریوں سے کہا کہ وہ صرف اپنے نام ووٹر لسٹ میں یقینی بنالیں باقی مجھ پر چھوڑدیں اور آرام کریں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی شخص ملک کے چھوڑ کر نہیں جائے گا۔“ واضح رہے کہ مغربی بنگال میں ممتا بنرجی نے اس سیاہ قانون کے خلاف زبردست احتجاج کررہی ہیں۔ انہو ں نے ا س کے خلاف ریلی نکالتے ہوئے پانچ کیلو میٹر بڑی تعداد میں لوگوں کو لے کر پیدل چلی ہیں۔