صرف ایک دن میں دنیا کے 500 مالدار ترین اشخاص 117 بلین ڈالرس سے محروم

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن ۔6 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) اسٹاک مارکیٹ کے بارے میں ہمیشہ ہی کہا جاتا ہے کہ یہ ایک نشیب و فراز والا کاروبار ہے جو فقیر کو بادشاہ اور بادشاہ کو فقیر بھی بناسکتا ہے ۔ امریکی اسٹاک مارکیٹ میں بھی گزشتہ دنوں ایسی گراوٹ نوٹ کی گئی جس نے دنیا کے ایک دو نہیں بلکہ 500 مالدار ترین شخصیات کو 117 بلین ڈالرس سے محروم کردیا ۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق انیرون سی ای او جیف بینروز کو بدترین خسارہ کا سامنا کرنا پڑکیونکہ انھیں 3.4 بلین ڈالرس سے محروم ہونا پڑا ۔ ریلائینس ( ہندوستان) کے مکیش امبانی 2.4 بلین ڈالرس اور فیس بک سی ای او مارک زوکر برگ کو 2.8 بلین ڈالرس کا خسارہ برداشت کرنا پڑا ۔